English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کھیلوں میں فوٹو گرافی کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے ، امجد عزیز ملک

القمر

 

پشاور(جسارت نیوز)ایشیائی اسپورٹس جرنلسٹس کی تنظیم اے آئی پی ایس ایشیا نے آن لائن فوٹو گرافنی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ایشیا سے300 سے زائد ا سپورٹس فوٹو گرافرز نے ورکشاپ میں شرکت کی۔ کویت کے ممتاز فوٹو جرنلسٹ خلیل احمد نے فوٹو گرافرز کو فوٹو گرافی کے حوالے سے خود کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنے اور بہترین فوٹو گرافی کے لئے ٹپس دیں۔ اسپورٹس جرنلسٹس کی عالمی تنظیم اے آئی پی کے صدر جیانی مرلو نے ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ کورونا کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر آن لائن ورکشاپ سے فوٹو گرافرز کو بہترین فوٹو گرافی سے متعلق کویت کے خلیل احمد کے مشاہدات سے فائدہ اٹھانے کا بھرپور موقع میسر آئے گا۔اے آئی پی ایس ایشیا کے صدر سطام ال سہلی نے کہا انہوں نے گذشتہ سال کویت میں فوٹو گرافرز کے لئے ورکشاپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم بعض ناگزیر وجوہات اور بعدازاں کورونا وائرس کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا انہیں خوشی ہے کہ آن لائن ورکشاپ میں 336 فوٹو گرافرز نے شرکت کی اور ٹریننگ حاصل کی انہیں یقین ہے کہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا ۔ایشین اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل امجد عزیز ملک نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ کھیلوں میں فوٹو گرافی کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے جو اسپورٹس رپورٹرز کی کوریج کا چار چاند لگانے کے مترادف تصور کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایشیائی ا سپورٹس فوٹو گرافرز کا شمار دنیا کے بہترین فوٹو گرافرز میں ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اے آئی پی ایس ایشیا فوٹو گرافرز کے لئے کئی مختلف پروگراموں کے انعقاد کا ارادہ رکھتی ہے۔اس موقع پر تقریبا2 گھنٹے جاری رہنے والی اس آن لائن ٹریننگ ورکشاپ میں فوٹو گرافرز کا انہماک لائق ستائش رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے