English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کھیل وکھلاڑی کی سرپرستی سے صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہے،ساویل فیاض

القمر

لاہور( جسارت نیوز)سائوتھ ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ اور پنجاب یونیورسٹی سے ایم ایس سی ا سپورٹس سائنسز کی تعلیم حاصل کرنے والے مارشل آرٹس پلیئرساویل فیاض نے کہا ہے کہ کھیل امن ،محبت اور دوستی کی علامت جبکہ صحت کے ضامن ہوتے ہیں مختلف کھیلوں کے مقابلوں سے لوگوں میں پیار ، محبت اور دوستی کا جذبہ پروان چڑھتا ہے،کھیل کے فروغ اور کھلاڑی کی سرپرستی کے عمل کے ذریعہ سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے لہٰذا پاکستان میں ا سپورٹس کلچر کو پروان چڑھایا جائے اور کھلاڑیوں کو فکر معاش سے آزاد کرنے کیلئے مختلف محکموں میں مستقل ملازمتیں فراہم کی جائیں۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل کک باکسنگ چمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ اورنیو فرینڈز مارشل آرٹس کراٹے سینٹر باغبانپورہ کے کوچ ساویل فیاض نے کہا کہپاکستان میںمختلف کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں نے نامساعد حالات اور جدید ترین سہولیات کے فقدان کے باوجود بین الاقوامی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلوں میں اپنی خداداد صلاحیتوں کے بل بوتے پرمیڈلزجیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے اگر حکومت کھیلوں کا بنیادی انفراسڑکچر نئے سرے سے تعمیر کرکے کھیل و کھلاڑی کی سر پرستی کرے توپاکستانی ایتھلیٹ کھیلوں کے انٹرنیشنل مقابلوں میں میڈلز جیت کر دُنیا میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کر دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے