English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ حکومت بجلی چوروں کی پشت پناہی کررہی ہے، ترجمان وزارت توانائی

وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے بااثر افراد کے خلاف بجلی چوری پر پشت پناہی کی جب کہ بعض کیسزمیں سندھ حکومت انکے خلاف مقدمہ درج کرنے سے روکتی رہی۔

ترجمان وفاقی وزارت توانائی نے سندھ کے وزیر توانائی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے مشترکہ ملکی مفادات کو سیاست کی نظر کیا، بجلی نہ تومفت بنتی ہی اور نہ ہی مفت تقسیم کی جا سکتی ہے۔

 ترجمان وزارت توانائی نے کہا کہ سندھ حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیزکوقانونی کام میں تعاون نہیں کیا اور نہ ہی سندھ حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں میں تعاون کیا۔

ترجمان کے مطابق بعض کیسز میں سندھ حکومت نے بااثر افراد کے خلاف بجلی چوری پر پشت پناہی کی جب کہ بعض کیسزمیں سندھ حکومت انکے خلاف مقدمہ درج کرنے سے روکتی رہی۔

ترجمان نے بتایا کہ بجلی چوری کے نقصانات کی بنیاد پر ہی لوڈ مینجمنٹ کی جاتی ہے، لوڈمینجمنٹ پر کسی علاقے، رنگ، نسل یاقومیت کا عمل دخل نہیں ہمارے سسٹم میں وافر مقدار میں بجلی موجود ہے آج بھی دعوت دیتے ہیں بجلی چوری ختم،بلاتعطل بجلی حاصل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے