ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت کشمیریت کو ختم کرنے کے درپے ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیرراجا فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریت کو ختم کرنے کے درپے ہے۔

یوم الحاق پاکستان پروزیراعظم آزاد کشمیرراجا فاروق حیدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی کی بنیاد 19جولائی کی قرارداد الحاق پاکستان ہے، اور قرارداد الحاق پاکستان کے پیچھے کشمیری عوام کی منشا تھی۔

انہوں نے کہا کہ قرارداد الحاق پاکستان کے تناظر میں تحریک آزادی کا آغاز ہوا، قرارداد کسی جماعت کااجتماع نہیں،کشمیری عوام کی خواہش تھی، قرارداد الحاق پاکستان نے ہی کشمیریوں کیلئے راستہ متعین کیا۔

راجا فاروق حیدر نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر ایک اکائی ہے جبکہ بھارت کشمیریت کو ختم کرنے کے درپے ہے، بھارت نے کشمیریوں سے حق خودارادیت کا جو وعدہ کر رکھا ہے وہ اسے پورا کرے، بھارت غربت کےخاتمے پرتوجہ دے وہ دفاع پر کثیر سرمایہ خرچ کررہا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیرراجا فاروق حیدر کا مزید کہنا تھا کہ برصغیر میں مسئلہ کشمیر حل ہونے سے امن آئے گا، مسئلہ کشمیر حل ہونے سے ہی یہ خطہ ترقی کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں