English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جھگڑے کے دوران جسم کے نازک حصے پر لات لگنے سے نوجوان جاں بحق

القمر

 کراچی: بہادر آباد کے علاقے میں جھگڑے کے دوران جسم کے نازک حصے پر لات لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی  لاش ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 16 سالہ حبیب اللہ کے نام سے ہوئی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او فیروز آباد اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ ابتدائی طور پر نوجوان کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی تاہم ہلاکت کے بعد پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کرانا چاہا تو اہلخانہ نے انکار کر دیا اور نہ ہی جھگڑے کے حوالے سے پولیس کو کچھ بتایا جبکہ نوجوان کی میت تدفن کے لیے اندرون سندھ کے علاقے قمبر شہداد پور لے جائی گئی جبکہ وہ بہادر آباد میں واقع شیر پاؤ بستی کا رہائشی تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے