English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کابل میں بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک، 2 زخمی

کابل: بڈگام باغ کے علاقے میں پولیس کی گاڑی پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل میں بڈگام باغ کےعلاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

کابل پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بم دھماکا صبح 7 بجے کے قریب ہوا جس میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے