English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شعیب اختر نے ممکنہ 20 کھلاڑیوں کے انتخاب پر اعتراض اٹھا دیا

لاہور: سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انگلینڈ سے ٹیسٹ کیلیے ممکنہ 20 کھلاڑیوں کے انتخاب پر اعتراض اٹھادیا۔ ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ 29 پلیئرز میں سے 22 فاسٹ بولرز ہیں، معلوم نہیں مینجمنٹ کیا چاہتی ہے۔

کھلاڑیوں کی فہرست دیکھ کر ٹیم کی ایک شکل اور پلاننگ کی سوچ سامنے آ جانا چاہیے مگر ایسا نظر نہیں آ رہا، اب اگر میچ ہار گئے تو شدید تنقید سامنے آئے گی کہ آپ 40 پلیئرز میں سے بھی ایک متوازن ٹیم نہیں بنا سکے تو کیا کر سکتے ہیں، ان کو بہترین الیون منتخب کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے