English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت میں 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی

القمر

کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت میں 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے کم ہوئے۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کی مالیت میں 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور  7 اگست کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12 ارب 46 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ اسٹیٹ بینک کاکہنا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے کم ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے زخائر موجود ہیں، جب کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 51 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے