English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پشاور کی عدالت میں قتل توہین رسالت کے ملزم کی لاش امریکا روانہ

القمر

 اسلام آباد: پشاور میں احاطہ عدالت میں قتل ہونے والے توہین رسالت کے ملزم کی لاش امریکہ روانہ کردی گئی۔

طاہر احمد نسیم کی لاش اسلام آباد ایئرپورٹ سے پرواز ای کے 615 کے ذریعے براستہ دبئی امریکا روانہ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے توہین رسالت کے ملزم کے قاتل خالد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

پشاور کا رہائشی  طاہر احمد نسیم امریکی شہریت رکھتا تھا اور اس کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ چل رہا تھا جس میں وہ جیل میں تھا۔

رواں ماہ کے اوائل میں خالد نامی نوجوان نے پشاور کی عدالت میں توہین رسالت کیس میں پیش ہونے والے طاہرنسیم کو کمرہ عدالت میں جج کے سامنے گولیاں مارکر قتل کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے