English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعظم عمران خان کے ہمسائے کے گھر میں چوری کی واردات

القمر

 لاہور:  وزیر اعظم عمران خان کی زمان پارک کی رہائش گاہ کے ہمسائیوں کے گھر ڈیڑھ کروڑ کے قریب مالیت کی چوری کی واردات ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زمان پارک میں وزیر اعظم کے گھر کے ہمسائے کے ہاں چوری کی واردات میں نامعلوم چور اویس مجید نامی شہری کے گھر سے سے 1 کروڑ 30 لاکھ مالیت کا سامان لے اُڑے۔ نامعلوم چور طلائی زیورات، لیپ ٹاپ اور قیمتی گھڑیوں سمیت دیگر سامان چوری کر کے فرار ہوگئے۔

متاثرہ شہری اویس کا کہنا ہے کہ ہماری فیملی سیر کے لئے ایبٹ آباد گئے ہوئے تھے۔ نامعلوم چور واش روم کی کھڑکی کی طرف سے گھر میں داخل ہوئے۔

بعد ازاں پولیس اور دیگر تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرنے پہنچ گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے