English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ کے شہر عمر کوٹ کا نوجوان کتے کے کاٹے سے جاں بحق

القمر

 کراچی: ریبیز کے مرض میں مبتلا 24 سالہ نوجوان جناح اسپتال میں دم توڑ گیا۔

جناح اسپتال کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی کے مطابق 24 سالہ طالب حسین عمر کوٹ کا رہائشی تھا جسے گزشتہ روز جناح اسپتال لایا گیا تھا۔

اسے 25 دن قبل آوارہ کتے نے ہاتھ پر کاٹا تھا اور کتے کے کاٹنے کے بعد کوئی ویکسین نہیں لگائی گئی تھی، جناح اسپتال میں جب لایا گیا تو مرض سرایت کرگیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں سال جناح اسپتال میں ریبیز کے باعث سات افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے