English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سونے کے ذخائر میں امریکا سرفہرست، پاکستان کا 44 واں نمبر

القمر

 کراچی: دنیا بھر میں سونے کے سب سے زیادہ ذخائر امریکا کے پاس ہیں جب کہ اس فہرست میں پاکستان کا نمبر 44 واں ہے۔

ورلڈ گولڈ کونسل کی جانب سے دنیا بھر میں سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھنے والے ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے، فہرست میں امریکا 8133.5 ٹن کے ساتھ اول نمبر پر براجمان ہے۔ امریکا کے پاس سونے کے مجموعی ذخائر کا 79 فیصد ہے۔

سب سے زیادہ سونے کے ذخائر رکھنے والے ممالک کی فہرست میں دوسرا نمبر جرمنی کا ہے جس کے پاس 3363.6 ٹن سونا ذخیرہ ہے جب کہ اٹلی 2451.8 ٹن ذخائر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے اور پاکستان کا نمبر 44 واں ہے جس کے پاس صرف 64.6 ٹن سونا ذخیرہ ہے۔

علاوہ ازیں اس وقت فرانس کے پاس 2436 ٹن، روس کے پاس 2299.9 ٹن، چین کے پاس 1948.3 ٹن اور بھارت کے پاس657.7 ٹن سونے کے ذخائر موجود ہیں۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے تاہم چند دنوں قبل معمولی کمی بھی واقع ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے