English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کیلئے مقرر کی جائیں گی

یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 روز ہ بنیادوں پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ای سی سی نے 28 جولائی کو یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر 15 روز بعد ردوبدل کی منظوری دی تھی تاہم کابینہ سے منظوری میں تاخیر پر اس کا اطلاق اگست سے نہ ہوسکا تاہم کابینہ سے منظوری کے بعد اب یکم ستمبر نئی قیمتوں کا تعین 15 روز کے لیے کیا جائے گا۔

اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا اور دیگر آئل کمپنیوں کو ہدایات اور گائیڈ لائنز جاری کر د ی ہیں۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین نئی پالیسی کے تحت کیا جائے گا جب کہ دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا مروجہ طریقہ کار برقرار رکھا گیا ہے۔

پیٹرول و ڈیزل کی قیمت کا تعین خام تیل کی 14 روز کی قیمت کی اوسط نکال کر کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے