English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواز شریف کی صحت پر حکومت سیاست کررہی ہے، شہباز شریف  

القمر

 لاہور: صدر (ن) لیگ شہباز شریف  کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی صحت پر حکومت سیاست کررہی ہے۔

لاہور احتساب عدالت میں رمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں وقفہ کے دوران میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف  نے کہا کہ نواز شریف کی صحت پر حکومت سیاست کررہی ہے، حکومت نے ہی نواز شریف کو اجازت دیکر باہر بھیجا تھا جب کہ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، نہ مجھ پر کرپشن ثابت ہوئی اور نہ نواز شریف پر۔

دوران سماعت کمرہ عدالت میں شہباز شریف نے کہا کہ فاضل جج صاحب میں نے اپنے دور میں کروڑوں روپے بچائے ہیں، ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی اور خزانے سے تنخواہ بھی نہیں لی، میں پاکستان کے اندر اربوں روپے کی سرمایہ کاری لیکر آیا ہوں، جج صاحب میں اللہ اور اس کے رسول کی قسم کھاتا ہوں کبھی عوام کے پیسے کو نقصان نہیں پہنچایا۔

شہباز شریف نے کہا کہ مجھے اللہ اور آپ کی عدالت پہ یقین ہے، فاضل جج نے کہا کہ شہباز شریف صاحب آپ بے فکر رہو قانون کے مطابق بڑے غور سے عدالت الزامات کا جائزہ لے گی، اگر الزامات جھوٹے ہوئے تو آپ اس عدالت سے باعزت بری ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے