ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان مہمان نواز، یادیں لے کر جا رہی ہوں، گیبریلا کیووس

اسلام آباد: بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیووس نے کہاہے کہ پاکستانی ثقافت اور مہمان نوازی کی یادیں ساتھ لے کر جارہی ہوں۔

بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیووس نے کہاہے کہ پاکستان آ کر بڑی خوشی ہوئی، پاکستانی ثقافت اور مہمان نوازی کی یادیں ساتھ لے کر جارہی ہوں، پاکستان میں سیاحت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں، وہ پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس چلی گئیں۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر برائے مہمان دار ی سینیٹر مرزا محمد آفریدی اور سینیٹ کے اعلیٰ حکام نے آئی پی یو کی صدر کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر الوادع کیا۔

گبریلا نے کہاکہ گوادر، لاہور، مری اور دیگر مقامات اپنی ایک تاریخی اہمیت رکھتے ہیں، انھوں نے کہا کہ پاکستان آئی پی یو کا ایک فعال رکن ہے اور وہ امید کرتی ہیں کہ پاکستان آئی پی یو کے پلیٹ فارم پر اپنا موثر کردار ادا کرتا رہے گا، بین الپارلیمانی فورمز ڈائیلاگ کا ایک بہتر موقع فراہم کرتے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں