English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب میں اسکول کھولنے کے لیے ٹائم ٹیبل جاری، سلیبس بھی 40 فیصد کم

القمر

 لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے کورونا سے بچاؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے اسکول کھولنے کے لیے ٹائم ٹیبل جاری کردیا۔

محکمہ تعلیم پنجاب کی طرف سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے اسکول کھولنے کے لیے ٹائم ٹیبل جاری کردیا ہے، جس کے تحت تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے طلبا کی ایک جماعت کے طاق اور جفت رول نمبروں کے لحاظ سے دو دو گروپ بنائے جائیں گے، پہلا گروپ پیر، بدھ اور جمعہ کو اسکول آئے گا جبکہ دوسرا گروپ منگل، جمعرات اور ہفتے کے دن آئے گا۔ اسکول صبح ساڑھے سات سے کھلیں گے اور ایک بجے چھٹی ہوگی جب کہ اسکولوں میں اسمبلی اور بریک نہیں ہوگی۔
جس کے تحت ہر جماعت کے بچوں کے 2 گروپ بنائے گئے ہیں، ہر گروپ کی ہفتے میں 3 دن کلاسیں ہوں گی جبکہ اسکول میں اسمبلی اور بریک نہیں ہوں گے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں تعلیمی سال 21-2020 کے لیے وقت کی کمی کے باعث 40 فیصد سلیبس کم کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں نویں سے بارہویں جماعت کے لیے 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔ چھٹی سے آٹھویں جماعت کے لیے 23 ستمبر کو جب کہ پہلی جماعت سے پانچویں جماعت تک کے بچوں کی کلاسیں 30 ستمبر سے شروع ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے