English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیپلز پارٹی کی اے پی سی؛ شہباز شریف اور فضل الرحمن نے شرکت کیلیے ہامی بھرلی

القمر

پیپلز پارٹی نے اے پی سی میں شرکت کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع کردیے، اپوزیشن جماعتوں نے اے پی سی میں شرکت کے لیے وفود تشکیل دے دیئے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان نے بھی شرکت کے لیے ہامی بھرلی، ن لیگ کا سات رکنی وفد شہباز شریف کی قیادت میں اے پی سی میں شرکت کرے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے سات رکنی وفد میں شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، احسن اقبال اور ایاز صادق بھی شامل ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں تین رکنی وفد اے پی سی میں شریک ہوگا جب کہ عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے امیر حیدر ہوتی اور میاں افتخار شریک ہوں گے۔ نیشنل پارٹی کی جانب سے ڈاکٹر عبدالمالک اور سینیٹر میر کبیر، ایوب ملک وفد میں شامل ہیں۔

اسی طرح جعیت علمائے پاکستان کے وفد میں شاہ اویس نورانی، اویس ہاشمی اور دیگر رہنماء شامل ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے