English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وقار یونس کے والد کی نماز جنازہ سے موبائل چور پکڑا گیا

القمر

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کے والد کی نماز جنازہ میں شہریوں نے موبائل فون چور کو پکڑ لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وقار یونس کے والد محمد یونس کی نماز جنازہ میں لاہور کے کیولری گراؤنڈ میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں وقار یونس اور ان کے قریبی رشتہ داروں سمیت چیف کوچ مصباح الحق، سابق قومی کپتان انضمام الحق، محمد یوسف، مشتاق احمد، کامران اکمل، محمد عباس، اعزاز چیمہ، محمد خلیل،اظہر زیدی، خالد محمود، پاکستان کرکٹ بورڈ کے رضا راشد، جنید ضیا، شاہد اسلم اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے دوران ایک نوجوان نے موبائل پر ہاتھ صاف کرنے کی کوشش کی لیکن وہ موقع پر ہی پکڑ لیا گیا اور اس کی دھنائی شروع کردی۔ موبائل چور نے شہریوں کے غیض و غضب سے بچنے کے لیے بے ہوش ہونے کی اداکاری کی اور موقع دیکھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

واضح رہے کہ وقار یونس کے والد طویل عرصہ سے علیل تھے اور گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے