English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت نے دینی مدارس کیلئے 9 کروڑ 61 لاکھ روپے منظورکرلئے

القمر

 اسلام آباد: ای سی سی اجلاس میں دینی مدارس کےلئے 9 کروڑ 61 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس منظورکرلی گئی۔ 

ایکسپریس نیوزکے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزارت تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ نے دینی مدارس کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ سمری پیش کی، دینی مدارس کیلئے 9 کروڑ 61 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس منظورکرلی۔

اجلاس میں معذور افراد کی اسکیم کے تحت گاڑیوں کی کسٹمز ڈیوٹی فری درآمد کے قانون میں ترمیم پر غور کیا گیا، ای سی سی نے معذور افراد کیلئے ٹیکس فری گاڑی امپورٹ کرنے کی اجازت دے دی، جس کے تحت 1500 سی سی تک گاڑی ڈیوٹی فری درآمد کی جا سکے گی، معذور افراد 10 میں سے ایک گاڑی درآمد کر سکیں گے۔

ای سی سی نے ریلوے کے اخرا جات کیلئے 6 ارب روپے کی منظوری بھی دی، جب کہ این سی او سی کیلئے 21 کروڑ 90 لاکھ کی گرانٹ سمیت رولنگ اسپیکٹرم اسٹریٹجی 2020-23 کے اجراء اور  پکستان سنگل ونڈو کمپنی کے قیام اور ڈائریکٹرز کی منظوری دے دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے