ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں مون سون سیزن ختم؛ رواں ہفتے شدید گرمی کی پیشگوئی

 کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مون سون سیزن کا اختتام ہوگیا ہے اور اب مزید گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان نہیں ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کے مطابق جولائی تا ستمبر مون سون کے دورانیے کا خاتمہ ہوگیا، اب شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔

سردارسرفراز کے مطابق رواں ماہ اور اکتوبر کے مہینے میں  لوکل ڈیویلپمنٹ اورسمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے ہلکی بارش کا امکان رہے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ گرمی کی جزوی لہر کے دوران اگلے 4 روز تک شہر کے درجہ حرارت میں قدرے اضافے کا امکان ہے، بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں سمندری ہواؤں کو متاثرکرسکتی ہے جس کی وجہ سے ہوا میں نمی کاتناسب بڑھنے جب کہ موسم گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے، اس دوران گرمی کا پارہ 39 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں