English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب نے عمرے کی اجازت دے دی

سعودی عرب نے 4 اکتوبر سے عمرہ اور زیارت کی اجازت دے دی۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو عمرہ اور زیارت کی اجازت ہوگی جب کہ عمرہ مرحلہ وار بحال کیا جائے گا۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ پہلے مرحلے میں شہریوں اور مملکت میں مقیم 6 ہزار افراد کو 4 اکتوبر سے عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے جب کہ دوسرا مرحلہ 18 اکتوبر اور تیسرا مرحلہ یکم نومبر سےشروع ہوگا۔

چوتھے مرحلے میں عمرہ، زیارت اور نمازوں کی 100 فیصد اجازت ہو گی اور یہ اجازت اس وقت دی جائےگی جب متعلقہ حکام وبا کےخطرات ختم ہونےکا فیصلہ کرلیں گے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق اس وقت روزانہ کی بنیاد پر تعداد 20 ہزار معتمرین بڑھائی جائےگی جب کہ 60 ہزار افرادکو مسجدالحرام میں نماز اداکرنےکی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ میں عمرے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے