English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دے دی

القمر

 اسلام آباد: اوگرا نے یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دے دی، قیمتیں کم ہوگی یا بڑھیں گی اس کا فیصلہ کل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی ہے۔

اوگرا نے حکومت کو تجاویز ارسال کردی ہیں کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار رکھی جاسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل وزیراعظم کی مشاورت سے ہوگا، وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ سے متعلق حتمی اعلان کل کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے