English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی صدراورخاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی کورونا کا شکار

واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اورخاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی کورونا کا شکارہوگئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میرا اوراہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ہم سب اس وبا کا مقابلہ ساتھ مل کرکریں گے۔

دوسری جانب خاتون اول نے ٹوئٹ میں کہا کہ اس سال بہت سارے امریکیوں کی طرح کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پرمیں اورامریکی صدر بھی خود کو قرنطینہ کررہے ہیں۔ ہم دونوں ٹھیک ہیں اورمیں نے اپنی آنے والی تمام تر مصروفیات ترک کردی ہیں۔ آپ سب اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ ہم اس ساری صورتحال سے مل کرمقابلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیرہوپ ہکس میں کورونا وائرس مثبت آنے کے بعد صدرٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے ٹیسٹ ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے