English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت کے باسمتی چاول پر دعوے کو سنجیدہ لیا ہے، رزاق داؤد

القمر

 اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤدنے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے باسمتی چاول سے متعلق دعوے کو حکومت نے بڑی سنجیدگی سے لیا ہے۔

عبدالرزاق داؤدنے کہا ہے کہ رائس ایکسپورٹرز ایسوسیایشن آف پاکستان (آر ای اے پی) کے نمائندوں کے ساتھ مفید ملاقات ہوئی ہے جس میں بھارت کی طرف سے یورپی یونین میں باسمتی چاول سے متعلق جیوگرافیکل انڈیکیشن دعویٰ کرنے سے متعلق درخواست دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے باسمتی چاول سے متعلق دعوے کو حکومت نے بڑی سنجیدگی سے لیا ہے،بہترین وسائل سے معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے