English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف پر سعودی عرب کیخلاف پروپیگنڈا مسترد کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے سعودی عرب کے خلاف پروپیگنڈے کو مسترد کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دفترخارجہ نے سوشل میڈیا پرایف اے ٹی ایف کے معاملے پرسعودی عرب کی طرف سے ساتھ نہ دینے کی رپورٹس کوسختی سے مسترد اور بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلق کوانتہائی اہمیت کا حامل سمجھتا ہے اورسختی سے اس طرح کے مذموم پروپیگنڈہ کو مسترد کرتا ہے۔ دونوں ممالک نے ہمیشہ باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے تمام معاملات پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کی ایکشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ اور مستقبل کے معاملات کا اعلان اپنی پلینری میٹنگ کے بعد کرے گا۔

ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 23 اکتوبر تک جاری رہے گا اورکورونا وبا کے باعث اس کا انعقاد انٹرنیٹ کے ذریعے ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کے سوشل میڈیا پربھی ٹرینڈ کررہا ہے۔ اورٹوئٹر پرایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے حوالے سے سعودی عرب کے بارے میں منفی پروپیگنڈا بھی کیا جا رہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے