English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی شہری کی گاڑی سمیت مسجد الحرام میں گھسنے کی کوشش

مکہ المکرمہ: مسجد الحرام کے دروازے سے تیزرفتار گاڑی ٹکرا گئی تاہم ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مکہ ریجن کے سرکاری ترجمان سلطان الدوسری کے مطابق مسجد الحرام میں ایک تیزرفتارگاڑی صحن میں داخل ہونے کے بعد مسجد کے بیرونی دروازے سے ٹکراگئی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گاڑی کے ڈرائیورکوفوری طورپرگرفتارکرلیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان سلطان الدوسری نے کہا کہ ڈرائیورمسجد کے جنوبی حصے کے اطراف کی روڈ پرتیزرفتارمیں گاڑی چلارہا تھا جورکاوٹوں کو عبورکرتا ہوا مسجد میں داخل ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والا شخص سعودی شہری ہے جو واقعے کے دوران غیر معمولی حالت میں تھا جسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے