English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کینیڈا نے پاکستان کے بیشتر علاقوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری بہتر کردی

اسلام آباد: کینیڈا نے پاکستان کے بیشتر علاقوں کیلئے سفر کے متعلق ہدایات بہتر کردیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ کینیڈا نے پاکستان کے بیشتر علاقوں کے لئے اپنی مجموعی ٹریول ایڈوائزری بہتر کی ہے، کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد اس میں مزید بہتری آئے گی۔

اپنے ٹویٹ میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ اس سے پاکستان میں سیاحت اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، میں اس سلسلے میں کینیڈا کے ہائی کمیشن کے کردار پر شکرگزار ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے