English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نجی ایئرلائن سیرین ایئر کو بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کی اجازت مل گئی

القمر

 کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ایئرلائن سیرین ایئرکو بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کی اجازت دیدی۔

سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ نے نجی ایئر لائن کو انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کی اجازت دیتے ہوئے،اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، سی اے اے نے نجی ائرلائن کوبین الاقوامی فلائٹ شیڈول جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق سیرین ائرکو انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کی اجازت ایوی ایشن ڈویڑن نے کابینہ کی منظوری کے بعد دی،نجی ائیر لائن سیرین ائیر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں اپنا فلائٹ آپریشن جنوری 2021سے شروع کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے