English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ارشد ندیم کواولمپکس کی تیاریوں کیلئے قازقستان بھجوانے کا فیصلہ

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن نے ارشد ندیم کو اولمپکس کی تیاریوں کے لئے قازقستان بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔ صدراتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل (ر) اکرم ساہی نے لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوِئے کہا کہ قازقستان کا فلائٹ آپریشن بحال ہوتے ہی ارشد ندیم کو قازقستان بھجوا دیا جائے گا۔ ارشد ندیم کی ٹریننگ پرآنے والے تمام اخراجات اتھلیٹکس فیڈریشن برداشت کرے گی، حکومتی سطح پر ارشد ندیم کی بیرون ملک ٹریننگ کے حوالے سے کوئی جواب نہیں ملا۔

جیولین تھرومیں ارشد ندیم کے اولمپکس میں میڈل جیتنے کے امکانات ہیں، تاہم اس کے لیے اسے اچھی ٹریننگ کی ضرورت ہے۔ ہمارے پاس ارشد کی ٹریننگ کے لیے فن لینڈ اور قازقستان کے آپشنز تھے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے ہم نے قازقستان کا انتخاب کیا ہے۔ وہاں سے کوئی غیرملکی کوچ پاکستان آنے کو تیارنہیں۔ اس لیے ارشد کو وہاں جاکر اپنی ٹریننگ کرنا پڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے