English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور قلندر کے بن ڈنک پی ایس ایل کیلئے کراچی پہنچ گئے

لاہور قلندر کے بن ڈنک پی ایس ایل فائیو کےمیچز میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر نے لاہور میں کھَیلے گئے میچز میں جارحانہ بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندر کو وننگ ٹریک پر لانے میں اہم کردار اداکیاتھا۔ سمیت پٹیل کے بعد وہ دوسرے غیر ملکی کرکٹر ہیں جو کراچی پہنچے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ ویسا، ڈین ولازاور تمیم اقبال کی آمد بھی جلد متوقع ہے۔ بن ڈنک کو اڑتالیس گھنٹوں کے قرنطینہ اور کوویڈ ٹیسٹنگ مرحلے کے بعد ٹریننگ سیشن میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے