English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت فالس فلیگ آپریشن کی غلطی بھی نہ کرے، منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا اپنی ٹوئٹ میں خبر دار کیا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کی غلطی بھی نہ کرے۔

انہوں نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اقوام متحدہ (یو این) مبصر گروپ کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے یہ قدم عالمی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کا احترام نہ کرنا ظاہر کرتا ہے اور پاکستان بھارت کے اس جابرانہ رویے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کوکساد بازاری ،کسانوں کے احتجاج اور کورونا کے مسائل کا سامنا ہے، مودی حکومت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کرسکتی ہے اور مودی حکومت کی کسی بھی ممکنہ حرکت سے عالمی برادری کو آگاہ کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ صرف اس سال بھارت نے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی 3 ہزار خلاف ورزیاں کیں، بھارت نے جان بوجھ کر شہریوں کو بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز بھارتی فوج نے اقوام متحدہ کے مبصرین اور ان کی گاڑی کو اس وقت جان بوجھ کرنشانہ بنایا جب وہ آزاد کشمیر کے گاؤں میں بھارتی فائرنگ کے متاثرین سے ملنے جا رہے تھے۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store


جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے