ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب جانے والی پروازوں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

کراچی: پی آئی اے انتظامیہ نے سعودی عرب جانے والی پروازوں کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی ایئرلائن کے شعبہ فلائٹ سروسزکی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہےجس کے مطابق سعودی عرب کے لیے روانہ ہونے والی پروازوں کا عملہ مسافروں میں ہیلتھ ڈیکلریشن فارم لازم تقسیم کر ےگااور نئے احکامات پر فضائی میزبان مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہےجس میں ہیلتھ ڈیکلریشن فارم کو پر کر نا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ گاکا نے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے،جس کے تحت پی آئی اے سمیت تمام ایئرلائینز کوفارم سعودی عرب پہنچنے والے تمام مسافروں کو دوران پروازتقسیم کرنا ہوگا۔

مسافروں کو فارم پرکوائف درج کرکے ایئرپورٹ ہیلتھ کنٹرول سینٹر پر جمع کروانا لازم ہوگا۔فارم سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری کیا گیاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں