ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کی بربریت سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: بھارتی فورسز نے ایک بار پھر آپریشن کی آڑ میں 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

نجی ٹی وی کی کے مطابق بھارتی فورسزکی جانب سے فائرنگ محاصرے اورآپریشن کی آڑمیں کی گئی جب کہ آپریشن تاحال جاری ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

دوسری جانب فورسز کی جانب سے دوسرے روزبھی مقبوضہ کمشیرکے ضلع پلوامہ اوربڈگام میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ تاہم بڈگام میں بھارتی پولیس کا خصوصی پولیس افسر(ایس پی او) ہلاک جب کہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں