English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امارات اور اسرائیل کے درمیان ایک اور معاہدہ طے

القمر

ابوظہبی سیکیورٹیز ایکسچینج نے تل ابیب اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ دونوں مارکیٹوں کے مابین تعاون بڑھانے کے لیےمفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے ہیں یہ معاہدہ صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے کا حصہ ہے۔

متحدہ عرب امارات کے ذرائع ابلاغ کے مطابق امارات کےدارالحکومت ابو ظہبی کے سیکیورٹیز ایکسچینج  نے صیہونی ریاست کے تل ابیب اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ مالیاتی شعبوں میں تعاون کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ مالیاتی شعبے میں تعاون کریں گے اس معاہدے سے معاشی نمو کو تیز کرنے اور تکنیکی جدت طرازی کی مدد سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی راہ کا نقشہ وضع کیا گیاہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے گذشتہ سال 15 ستمبر کو امریکا کی ثالثی سے وائٹ ہاؤس میں فلسطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے تھے اور مختلف شعبوں مں تجارتی معاہدوں کا اعلان کیا تھا۔

منبع: روزنامہ قدس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے