برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک نے کہا ہے کہ پیر سے اسکولز اور کیئر ہومز میں ایک عزیز سے ملنے کی اجازت ہوگی۔
لندن میں سوسن ہاپکنز کے ہمراہ پریس بریفنگ میں انھوں نے کہا کہ ویکسین کام کررہی ہے، کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کم ہوگئی ہیں۔ میٹ ہینکاک کے مطابق اکتوبر کے بعد اسپتال میں داخلے کی شرح کم ترین سطح پرآگئی ہے۔
اسپتالوں میں داخل افراد کی تعداد 12,136 ہے، یہ تعداد زیادہ ہے۔ ڈیٹا درست سمت میں جانے کی تصدیق کررہا ہے۔ ڈیٹا کی بنیاد پر ہی پابندیاں اٹھائی جائیں گی۔
برطانوی وزیر صحت نے مزید بتایا کہ بچوں اور نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لئے اضافی 79 ملین پاؤنڈ دیئے جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ این ایچ ایس ورکرزکی تنخواہ میں ایک فیصد اضافہ حالات کے مطابق ہے۔
برطانیہ میں ٹیکس فراڈ سے نمٹنے کے لیے ٹاسک فورس بنے گی

برطانیہ میں ٹیکس فراڈ سے نمٹنے کے لیے ٹاسک فورس بنائی جائے گی۔ آٹھ نئے اسپیشل اکنامک زونز قائم ہوں گے۔
برطانیہ میں نئے سال کابجٹ پیش کیا گیا ہے جس کے مطابق 5 لاکھ پاؤنڈ کے مکانات کیلئےا سٹمپ ڈیوٹی ادا نہ کرنے کی رعایت میں جون تک توسیع کردی گئی جبکہ فیول پر ڈیوٹی منجمد ہوگئی۔
آئندہ برس سے اِنکم ٹیکس کی بنیادی شرح کا آغاز 12,570 پاؤنڈ سے ہوگا، 50,270 پاؤنڈ سالانہ آمدنی والے افراد سے ہائر ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
وی اے ٹی کی پانچ فیصد شرح ستمبر تک برقرار رکھی گئی ہے، 5 فیصد ڈپازٹ دے کر 95 فیصد مارگیج حاصل کیا جاسکے گا۔
منبع: جنگ نیوز
