English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ڈی ایم کا عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نامزد کرنے کا فیصلہ

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لیے جمعیت علمائے اسلام (ف) سے امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ (ن) سے ہوگا۔

پی ڈی ایم کے سیکریٹری اطلاعات میاں افتخار حسین سے جاری بیان کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوا۔

کمیٹی کو سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین اور اپوزیشن لیڈر کے عہدوں پر نامزدگیوں کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے جے یو آئی (ف) کے امیدوار کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہوگا۔

دوسری جانب جے یو آئی (ف) کے مرکزی ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدوار نامزد کردیا ہے۔

ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ڈپٹی چئرمین سینیٹ کے لیے مولانا عبد الغفور حیدری کے نام کی منظوری دی، وہ پی ڈی ایم کے امیدوار اور یوسف رضا گیلانی کے پینل سے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی صفوں میں انتشار پیدا کرنے والے ناکام ہوں گے، پی ڈی ایم کے امیدوار کامیاب ہوں گے جبکہ حکومت کو این آر او نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت نے بھی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کو سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین شپ کی پیشکش کی تاہم انہوں نے اس ‘پیشکش کو مسترد’ کردیا۔

اسلام آباد میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ ‘ہم نے عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کی پیشکش کی ہے، اس میں سب کا فائدہ ہے’۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے پی ڈی ایم کی جانب سے انہیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کرنے سے متعلق سوال پر کہا کہ ‘مجھے ابھی تک پی ڈی ایم کی جانب سے باضابطہ طور پرآگاہ نہیں کیا گیا’۔

بعد ازاں مولانا عبدالغفور حیدری نے حکومتی پیشکش کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے پاس تمام جماعتوں کے اراکین بیٹھے تھے، ملاقات کے دوران کوئی گفتگو نہیں ہوئی لیکن اس کے بعد پرویز خٹک نے گفتگو میڈیا کے سامنے کی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومتی وزیر کی میڈیا کے سامنے اس طرح کی گفتگو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، جس حکومت کو اپوزیشن تسلیم نہیں کرتی اس حکومت کی پیشکش کی کوئی حیثیت نہیں ہے، جبکہ پی ڈی ایم نے جو فیصلہ کیا ہے ہم اس کے پابند ہیں۔

خیال رہے کہ سینیٹ کے انتخابات کے بعد ایوان بالا کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رسہ کشی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

حکومت کی جانب سے صادق سنجرانی کو ایک بار پھر چیئرمین کے لیے نامزد کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی ایم) نے یوسف رضا گیلانی کو نامزد کیا ہے۔

عبدالغفور حیدری نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ‘حکومتی پیشکش مسترد’ کردی

عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہم اپنے چیئرمین سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں — فوٹو: ڈان نیوز

حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کو سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین شپ کی پیشکش کردی، تاہم انہوں نے اس ‘پیشکش کو مسترد’ کردیا۔

اسلام آباد میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر دفاع اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما پرویز خٹک بھی موجود تھے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ ‘ہم نے عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کی پیشکش کی ہے، اس میں سب کا فائدہ ہے’۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے پی ڈی ایم کی جانب سے انہیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کرنے سے متعلق سوال پر کہا کہ ‘مجھے ابھی تک پی ڈی ایم کی جانب سے باضابطہ طور پرآگاہ نہیں کیا گیا’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم اپنے چیئرمین سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں، جبکہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے اور شیڈول بھی طے کریں گے’۔

حکومت کی پیشکش کی کوئی حیثیت نہیں ہے، عبدالغفور حیدری

بعد ازاں مولانا عبدالغفور حیدری نے حکومتی پیشکش کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے پاس تمام جماعتوں کے اراکین بیٹھے تھے، ملاقات کے دوران کوئی گفتگو نہیں ہوئی لیکن اس کے بعد پرویز خٹک نے گفتگو میڈیا کے سامنے کی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومتی وزیر کی میڈیا کے سامنے اس طرح کی گفتگو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، جس حکومت کو اپوزیشن تسلیم نہیں کرتی اس حکومت کی پیشکش کی کوئی حیثیت نہیں ہے، جبکہ پی ڈی ایم نے جو فیصلہ کیا ہے ہم اس کے پابند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم مکمل طور پر متحد اور متفق ہے، حکومتی وزیر اپنی ڈوبتی کشتی کو بچانے کے لیے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔

قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا تھا کہ سینیٹ کے چیئرمین کے لیے مخالفین سے بھی ووٹ مانگنے جاؤں گا۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے لیے یوسف رضا گیلانی کے پاس ووٹ مانگنے جاسکتا ہوں تو پھر سب کے پاس جاسکتا ہوں، کسی سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں، سب مل کر آگے بڑھیں گے۔

واضح رہے کہ سینیٹ کے انتخابات کے بعد ایوان بالا کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رسہ کشی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

حکومت کی جانب سے صادق سنجرانی کو ایک بار پھر چیئرمین کے لیے نامزد کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی ایم) نے یوسف رضا گیلانی کو نامزد کیا ہے۔

منبع: ڈان نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے