English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ اور مصری سفیر کی ملاقات

القمر

مصری سفیر طارق صايل کی جانب سے  تصدیق کی گئی ہے  کہ مصری مبصرین کا فلسطینی انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے کی نگرانی کے لئے بین الاقوامی کوششوں پرکام جاری ہے۔

گذشتہ روزرام اللہ میں مقبوضہ فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ اور مصر کے سفیرطارق صایل کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں مصری سفیر طارق صايل کی جانب سے  تصدیق کی گئی ہےکہ فلسطینی انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے کی نگرانی کے لئے مصری مبصرین کی بین الاقوامی کوششوں پرکام جاری ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم محمد اشتیہ اورمصری سفیر کے مابین غزہ میں گیس کی سرمایہ کاری سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئےاور انتخابات کی نگرانی میں مصری مبصرین کی شرکت پر تبادلہ خیال کے ساتھ فلسطینی محصور علاقے غزہ کی پٹی میں یورپی قطری مالی اعانت سے گیس پائپ لائنوں کے قیام کے منصوبے کے ذریعے غزہ میں بجلی کے بحران کے مجوزہ حل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم محمد اشتیہ کی جانب سے غزہ کے شہریوں کے لیے یہ پیغام بھی دیا گیا کہ گیس کی فراہمی مکمل طور پر مصر کی جانب سے ہے اور اسرائیلی ریاست کا اس منصوبے سے کوئی تعلق نہیں جس کے بعد یہ کہا جاسکتا ہے کہ اب غزہ کے فلسطینی شہریوں کو گیس کی فراہمی کے لیے اسرائیل پر انحصار نہیں کر نا پڑے گا۔

منبع: روزنامہ قدس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے