ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام پر مزید بجلی بم گر دیا گیا، بجلی 90 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 90 پیسے مہنگی کردی۔

نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، نیپرا کے مطابق بجلی جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں مارچ کے بلوں میں اضافہ صارفین سے وصول کریں۔

ذرائع کے مطابق جنوری فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اضافے سے صارفین پر ساڑھے 7 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے فی یونٹ پر 90 پیسے کے اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں