English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیا پاکستان نے یو اے ای کو 1 ارب ڈالر واپس کیے؟

القمر

ابھی سعودی عرب کو  واپس دیئے گئے ایک ارب ڈالر کی باز گشت ختم نہیں ہوئی تھی کہ یو اے ای کو واپس کیئے گئے ایک ارب ڈالر کی کہانی شروع ہوچکی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے متحدہ عرب امارات سے لیا گیا ایک ارب ڈالر قرض گزشتہ ہفتے واپس کرنا تھا لیکن یو اے ای نے ابھی تک اس کی واپسی کا کوئی تقاضہ نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امارات سے اس حوالے مذاکرات جاری ہیں اور آئندہ ہفتے اس سلسلے میں مثبت پیش رفت کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو اپنے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بہتر رکھنے کے لیے اس رقم کی اشد ضرورت ہے جب کہ گزشتہ ہفتے قرض کی واپسی کا تقاضہ نہ ہونے کا مطلب ہے کہ پاکستان کو فوری طور پر یہ ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وہ امارات سے اس سلسلے میں رابطے میں ہیں تاہم اس مرحلے پر تفصیلات جاری نہیں کی جا سکتیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے