Petroleum Products
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔
ذرائع کے مطابق موجودہ لیوی کی بنیاد پر پیٹرول ساڑھے 5 روپے تک مہنگا ہوسکتا ہے اور ڈیزل کی قیمت میں پونے 6 روپے تک اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر لیوی کی موجودہ شرح 12 روپے 65 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل پر لیوی کی موجودہ شرح 12 روپے 53 پیسے ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا کی سمری پر حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان وزارت خزانہ کی مشاورت سے کریں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood – Chief Editor at GeoURDU.com
کورونا کی نئی لہر کا امکان، اٹلی میں پھر لاک ڈاؤن
ہفتہ رفتہ؛ اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی، ایک سیشن میں تیزی رہی

