نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کے مہلک مرض کا شکار ہونے والے عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں نریندر مودی نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کورونا کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
وزیراعظم عمرا ن خان گزشتہ روز مالاکنڈ یونیورسٹی میں نئے بلاک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے گئے تھے، اور انہیں گلے میں خراش محسوس ہوئی، جب کہ وہ کھانستے بھی رہے، وزیراعظم نے طبیعت میں بہتری محسوس نہ کرنے پر کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آگیا۔
Best wishes to Prime Minister @ImranKhanPTI for a speedy recovery from COVID-19.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 20, 2021

