English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری اور پیکنگ شروع

Corona Vaccine

Corona Vaccine

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں پہلی کورونا ویکسین کی تیاری اور پیکنگ شروع کر دی گئی ہے۔

حکام قومی وزارت صحت کے مطابق کین سائنو ویکسین کی فارمولیشن اور پیکنگ کا خام مال چین سے خریدا گیا ہے، سنگل ڈوز ویکیسن کین سائنو کی فارمولیشن اور پیکنگ شروع کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک مقامی طور پر فارمولیٹ ہونے والی ویکسین عوام کے لیے میسر ہو گی۔

حکام کے مطابق رواں ماہ کے آخر تک این آئی ایچ ایک لاکھ سے زائد کورونا ویکسین کی خوراکیں تیار کر لے گا۔

وزارت صحت کے حکام کا بتانا ہے کہ سنگل ڈوز ویکسین کین سائنو کی ایک لاکھ 20 ہزار خوراکوں کا خام مال 4 اور 5 مئی کی درمیانی شب پاکستان پہنچا تھا۔

by Majid Khan

Nasir Mehmood – Chief Editor at GeoURDU.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے