کورونا کے باعث گزشتہ سال بند ہوئے ماونٹ ایوریسٹ کی شمالی چوٹی دوبارہ سے کوہ پیماوں کےلیے کھول دی گئی ہے۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ طبی رپورٹ رکھنے اور وائرس کے کم خطرے کے حامل 38 ممالک کے کو ہ پیماوں کو چوٹیاں سر کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
دریں اثنا، ان کوہ پیماوں سے سماجی فاصلہ رکھنے اور جسمانی درجہ حرارت کو کنٹرول میں رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔
