ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ: مسلح حملہ، 3 افراد زخمی

امریکہ کی ریاست نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر میں مسلح حملے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے سارجنٹ ڈرمیوٹ شیا نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ٹائمز اسکوائر  میں بعد دوپہر مقامی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 55 منٹ کے لگ بھگ اسٹریٹ نمبر 45  اور سیونتھ شاہراہ  کے جوار میں اسلحے کی آوازیں سنائی دیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ حملے میں ایک 4 سالہ بچی ٹانگ سے زخمی ہوئی ہے۔ زخمی ہونے والے دیگر دو افراد میں سے ایک سیاح ہے ۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔

عینی شاہدوں کے مطابق حملہ، چند افراد کے درمیان جھگڑے کے دوران اسلحے کے استعمال کا نتیجہ ہے۔

پولیس، مشتبہ شخص کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں