ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ محمود قریشی کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے تنازعہ کشمیر حل کرنے پرزور

قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے امید ظاہر کی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا اعلان، فلسطین کے مسئلے کے مذاکراتی حل کی کوششیں دوبارہ شروع کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔

نیو یارک میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے نیو یارک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اسرائیل اور حماس کی جانب سے جنگ بندی اعلان کا خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھارت کی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیر کے سیاسی رہنمائوں کی مسلسل غیر قانونی حراست اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات سمیت انسانی حقوق کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ معمول کے تعلقات کا خواہاں ہے تاہم یہ بھارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بامقصد مذاکرات کے لئے سازگار ماحول پیدا کرے۔شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کے تنازعے کو اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں