English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی وزیر خارجہ کی ترک وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر بات چیت

القمر

امریکی  سیکرٹری خارجہ انتھونی بلنکن   کا کہنا ہے کہ ’’مشترکہ اولیت کے معاملات میں ہمارے اتحادی ترکی کے ساتھ باہمی تعاون کو جاری رکھا جانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔‘‘

بلنکن  نے وزیر  خارجہ میولود چاوش اولو  سے  ٹیلی فون پر بات چیت  کے بعد اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ’’آج میولود چاوش اولو  کے ساتھ  بر وقت بات کرنے کا موقع ملا ہے۔ مشترکہ  اولیت کے معاملات میں  ہمارے نیٹو کے اتحادی ملک ترکی کے ساتھ باہمی تعاون  کا دوام بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ علاوہ ازیں یونان   کے ساتھ تعمیری مذاکرات میں امریکہ کی حمایت کا بھی ذکر کیا ہے۔ ‘‘

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے  بھی اس بات چیت کے حوالے سے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ ’’وزیر بلنکن اور ترک وزیر ِ خارجہ  نے شام اور افغانستان میں ہمارے مشترکہ مفادات سمیت امریکہ اور ترکی کے درمیان تعاون کی اہمیت پر غور کیا ہے۔‘‘

پرائس نے واضح کیا ہے کہ نیٹو کے اتحادی ملک ترکی اور یونان کے مابین مذاکرات   میں  امریکی حمایت کا عمل بھی جاری ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے