English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعظم عمران خان ہر گز کشمیر پر سودا بازی نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

القمر

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے  کہ وزیر اعظم عمران خان سوداگر نہیں جو کشمیر کا سودا کریں، مسئلہ کشمیر پر  ہمارا  مؤقف عیاں  ہے۔

نیویارک میں پاکستان کے مستقل مشن میں پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا امریکہ آنے کا مقصد اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں مظلوم فلسطینیوں پر جاری مظالم کی روک تھام کے لئے صدا بلند کرنا تھا ، اللہ کے فضل و کرم سے ہم  فائر بندی کے اعلان کی صورت میں اپنے پہلے مقصد میں کامیاب ہوئے۔

 فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، اس اجلاس میں ہم نے او آئی سی کے پلیٹ فارم سے متفقہ لائحہ عمل طے کیا اور اسی لائحہ عمل کے تحت ہم نے مشترکہ طور پر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں کے حق میں بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

کہ اسرائیل کی پالیسی اور جبر پر گفتگو کرنا تعصب نہیں، فلسطین کی طرح کشمیر میں بھی حق خود ارادیت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اقتصادی ترقی کے لئے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی انتہائی اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کا کردار قابلِ ستائش ہے، امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیر خارجہ نےمزید  کہا کہ ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کے لئے کوشاں ہیں، انتخابی اصلاحات کے ذریعے ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں الیکشن میں حصہ لینے کا حق دینا چاہتے ہیں، ان اصلاحات کا مقصد آپ کو مزید بااختیار بنانا ہے ہماری حکومت کا ایجنڈا عوامی نوعیت کا ہے، ہم نے سیاحت اور تجارت کے فروغ کیلئے” ای ویزہ رجیم کا آغاز کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے