English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی وزیر خارجہ کا فلسطینیوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

القمر

 پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کے چینی صدر ایمبیسڈر ژانگ جن سے غیر رسمی ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان، مظلوم فلسطینیوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے ۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر نیویارک میں اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کے چینی صدر ایمبیسڈر ژانگ جن سے غیر رسمی ملاقات کی ۔ملاقات میں فلسطین امن سفارتی مشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ قریشی نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے مسئلے پر ہماری اور چین کی سوچ میں مماثلت ہے،چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے بھی فلسطین کےمعاملےپرہمارے موقف سے اتفاق کیا،او آئی سی وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے خلاف کھل کر آواز اٹھائی اور عالمی برادری کی توجہ اس المناک صورت حال کی جانب مبذول کروائی۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ” جنگ بندی ” کا اعلان، ہماری سفارتی کاوشوں کی کامیابی کی جانب پہلا قدم ہے ،پاکستان، مظلوم فلسطینیوں کی حق خود ارادیت کی اس جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے