English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جمہوریہ کانگو: نائراگونگو آتش فشاں میں دھماکے، گوما شہر کو خالی کیا جا رہا ہے

القمر

جمہوریہ کانگو میں واقع اور افریقہ کے فعال ترین آتش فشانوں میں شامل نائراگونگو آتش فشاں میں دھماکے کے بعد خطرے کی حدود میں واقع شہر گوما کو آبادی سے خالی کرنے کا کام جاری ہے۔

نائراگونگو آتش فشاں میں دھماکے کی وجہ سے ڈیڑھ ملین آبادی والا شہر گوما رسک والے علاقے میں آ گیا ہے۔

حکام کے مطابق مقامی آبادی  کو علاقے سےنکالنے کا کام جاری ہے ۔ عوام کو اشیائے ضروریہ کے ساتھ ہمسایہ ملک روانڈا کی سرحد کی طرف جاتے دیکھا گیا ہے۔

کانگو حکومت کے ترجمان پیٹرک مویایا  نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "حکومت گوما کی صورتحال پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہے”۔

واضح رہے کہ نائراگونگو آتش فشاں میں اس سے قبل کا دھماکہ 2002 میں ہوا تھا جس کے نتیجے میں 250 افراد ہلاک  ہو گئے تھے اور گوما شہر میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد بے گھر ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے