English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سلامتی کونسل کے ایسے بیانات کی کوئی ضرورت نہیں جو فلسطینی عوام کے ساتھ تعاون نہ کرتے ہوں: منصور

القمر

اقوام متحدہ کے لئے فلسطین کے مستقل نمائندے ریاض منصور نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایسے بیانات کی کوئی ضرورت نہیں ہے کہ جو فلسطینی عوام کے ساتھ تعاون نہ کرتے ہوں۔

جاری کردہ بیان میں منصور نے کہا ہے کہ "فلسطینی عوام پر حملے رُکنے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے کسی ایسے بیان کی ضرورت نہیں ہے کہ جو  القدس، مسجد اقصیٰ، شیخ جراح محّلے اور دیگر مقبوضہ فلسطینی زمین کے عوام کے ساتھ تعاون نہ کرتا ہو”۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنے حالیہ مشترکہ بیان میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والی فائر بندی کی مکمل پابندی کی اپیل کی گئی اور 11 روزہ بحران کے بعد طے پانے والی فائر بندی پر ممنونیت کا اظہار کیا گیا تھا۔

اسرائیل کی طرف سے 10 مئی کو زیرِ محاصرہ غزہ پر شروع کئے گئے حملے، حماس کے ساتھ طے پانے والی فائر بندی کے بعد، 21 مئی  کو بمطابق مقامی وقت کے رات 2 بجے بند ہو گئے تھے۔

اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملوں میں 66 بچوں اور 39 عورتوں سمیت کُل 248 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد بے گھر ہو گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے